اسلام آباد: تیز رفتار گاڑی نے فٹ پاتھ پر کھڑے دو افراد کو کچل دیا

PIMS

اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں تیز رفتار گاڑی نے فٹ پاتھ پر کھڑے دوافراد کو کچل دیا۔

ذرائع کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے دونوں افراد کو شدید زخمی حالت میں پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان سپر مارکیٹ میں کام کرتے تھے۔

غیرملکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

یاد رہے کہ چند ماہ قبل اسلام آباد میں غیر ملکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا۔

جاں بحق موٹر سائیکل سوار محمد عرفان کی میت پمز اسپتال منتقل کر دی گئی ۔ حادثہ تھانہ شالیمار کی حدود میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: کشمالہ طارق کے شوہر اور بیٹے کی گاڑی نے مبینہ طور پر 4 افراد کو کچل دیا

ایس پی صدر کیپٹن ر حمزہ ہمایوں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ گاڑی کا ڈرائیور 23 سالہ نوجوان غیرملکی کنٹریکٹر کا بیٹا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیرملکی کنٹریکٹر کا ڈپلومیٹک اسٹیٹس نہیں ہے لہٰذا ان پر سفارتی استثنیٰ کا قانون لاگو نہیں ہوتا۔

ایس پی صدر کا مزید کہنا تھا کہ حادثے میں ملوث شخص کو تھانہ شالیمار منتقل کر دیا گیا ہے۔

کیپٹن ر حمزہ ہمایوں نے کہا کہ گاڑی ڈرائیور کے پاس امریکہ اور سعودی عرب کا ڈرائیونگ لائسنس ہے، ڈرائیور کے پاس اسلام آباد کا ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان: چھوٹے ڈرائیور کی بڑی گاڑی پکڑی گئی

ان کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز چیک کی جارہی ہیں، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔


متعلقہ خبریں