نیپرا: کے الیکٹرک کیلیے بجلی کی قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ


اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے لیے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کرتے ہوئے 7 ماہ کے لیے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

وفاق کا کےالیکٹرک کو400میگا واٹ اضافی بجلی دینےکافیصلہ

ہم نیوز کے مطابق نیپرا کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت 4 ماہ کے لیے ٹیرف میں اضافہ جب کہ 3 ماہ کے لئے ٹیرف میں کمی کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے تحت جون 2020 کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 75 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے جب کہ جولائی 2020 کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 73 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اگست 2020 کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 31 پیسے فی یونٹ جب کہ ستمبر 2020 کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 71 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوا ہے۔

کراچی والوں کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے، کے الیکٹرک کو وارننگ

ہم نیوز کے مطابق نیپرا کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ اکتوبر 2020 کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 پیسے فی یونٹ جب کہ نومبر 2020 کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 10 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت دسمبر 2020 کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔

کراچی: کے الیکٹرک کو بجلی کے مسائل 10 دنوں میں حل کرنیکی مہلت

نو ٹی فکیشن کے تحت جون، جولائی، اگست اور اکتوبر 2020 کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق جون 2021 کے مہینےکے بل میں ہوگا جب کہ ستمبر، نومبر اور دسمبر 2020 کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق جولائی 2021 کے مہینے کے بل میں ہوگا۔


متعلقہ خبریں