کس میں کتنا ہے دم ؟ وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے راولپنڈی ایکسپریس یعنی شعیب اختر کا چیلنج قبول کر لیا۔
پاکستان کے سابق فاسٹ بالرشعیب اختر دنیا کے تیز ترین گیند کرانے والے بالر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ جن کا سامنا کرنے سے بڑے بڑے بلے باز کے گھبراتے تھے۔
کچھ روز قبل شعیب اختر نے ایک اداکارکو چیلنج دیا تھا کہ اگر وہ ان کی چھ گیندیں کھیل لیں گے تو انہیں انعام میں موٹرسائیکل دی جائے گی۔
I’ll accept your challenge? https://t.co/F8kYTLIj6q
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) June 1, 2021
وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے شعیب اختر کا چیلنج قبول کر لیا۔ ٹوئٹ میں لکھا کہ آپ کی جتنی گیندیں مس کروں گا، ہر گیند کے بدلے ایک بائیک عطیہ کروں گا۔
Yes buddy all good ? I am serious, every ball I miss, I will donate a bike. https://t.co/DGcnJJH1CX
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) June 1, 2021
جس پر شعیب اختر بھی میدان میں آگئے اور لکھا کہ جتنی گیندیں آپ بلے سے کھیلیں گے میں اتنی بائیکس عطیہ کروں گا۔ اور ساتھ پوچھا کہ یہ چیلنج کب کرنا ہے؟
Wow. This is getting serious.
Asi baat hai?
Toh phir @sayedzbukhari, i will donate a bike on every ball you’re able to touch with a bat.
What say? Kab kerna hai https://t.co/vKF2YJXDvW— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) June 1, 2021