‘ رواں سال حج پر آٹھ سے 10 لاکھ روپے تک خرچہ آئے گا’

حج: 24 گھنٹوں میں 4 لاکھ 50 ہزار درخواستیں

رواں سال حج پر آٹھ سے دس لاکھ روپے تک خرچہ آئے گا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی  برائے مذہبی امور میں بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے کہا کہ سعودی عرب نے ابھی تک نہیں بتایا بیرون ممالک سے حجاج آ سکتے ہیں یا نہیں۔

سیکریٹری مذہبی امور نے بتایا کہ پاکستان میں لوگوں کو چینی ویکسین لگی ہے، اسے سعودی عرب نہیں  مانتا۔ دفترخارجہ کو معاملہ سعودی حکومت کے ساتھ اٹھانے کا کہا ہے۔

سعودی حکومت نے ابھی تک کسی بھی ملک کو حج کا کوٹہ جاری نہیں کیا، ترجمان مذہبی امور

خیال رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا تھا کہ سعودی حکومت نے ابھی تک کسی بھی ملک کو حج کا کوٹہ جاری نہیں کیا۔

ایک بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ حج کوٹہ ملنے پر وزارت مذہبی امور حج پالیسی 2021 کا اعلان کرے گی۔ عوام الناس حج سے متعلق وزارت کے حتمی اعلان سے قبل حج بکنگ نہ کروائیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وزارت کے اعلان سے قبل کسی بھی شخص یا کمپنی کی جانب سے حج بکنگ غیر قانونی تصور ہو گی۔ بعض دھوکے باز عناصر حج بکنگ کا جھانسا دے کر عوام الناس کو مالی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کا غیرملکیوں کو حج کی اجازت دینے کا فیصلہ

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسے کسی بھی عمل کی اطلاع ملنے پر تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوام الناس دھوکے باز عناصر سے باخبر رہیں۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور نے کہا تھا کہ عوام حج سے متعلق وزارت کے حتمی اعلان کا انتظار کریں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں قائم سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ حج کے حوالے سے ابھی کچھ حتمی طور پر طے نہیں کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ حج سے متعلق ابھی تک سب باتیں صرف تجاویز ہیں، ان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں