اسلام آباد: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے نفرت انگیز مواد کو روکنے اور سود مند مواد کو فروغ دینے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا ہے۔
ٹوئٹر کا بھارت میں اپنے عملے کے تحٖفظ سے متعلق تشویش کا اظہار
Our Hateful Conduct & Abusive Behavior policies prohibit abuse and harassment of protected categories, & cover a wide range of behaviors. We’ve updated the Twitter Help Center to more clearly articulate when we will take enforcement action moving forward. https://t.co/LKpGvdHPOY
— Twitter Safety (@TwitterSafety) June 1, 2021
ٹوئٹر انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ نفرت انگیز اور نامناسب مواد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ٹوئٹر ہیلپ سینٹر کو مزید اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔
ٹوئٹر کا اکاؤنٹ ویریفائی سروس بحال کرنے کا اعلان
ہم نیوز کے مطابق اپ ڈیٹ کی گئی پالیسی نفرت انگیز مواد اور ہراساں کیے جانے جیسے اقدامات کی روک تھام میں معاون و مدد گار ثابت ہوں گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے آفیشل اکاؤنٹ پر نئی پالیسی سے متعلق ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ مثبت عوامی گفتگو کے لیے کیے گئے عزم کے تحت شراکت داروں کی آراکو اکٹھا کرتے ہوئے ہم مسلسل اپنی پالیسیوں میں جدت لارہے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ٹوئٹر وہ مقام ہے جہاں ہر شخص خود کو محفوظ سمجھ سکے۔
ٹوئٹر کے شریک بانی کی پہلی ٹوئٹ کروڑوں روپے میں نیلام
ہم نیوز کے مطابق ٹوئٹر انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی پالیسی تمام مواد کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔