صبح 8 سے رات 8 بجے تک کارروبار کرنے کی اجازت دی جائے، سندھ تاجر


سندھ  کے تاجروں نے صبح 8 سے رات 8 بجے تک کارروبار کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک بیان میں انجمن کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر اور تاجر رہنما رضوان عرفان نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت تاجروں کی مشاورت کے بغیرکوئی کام نہ کرے۔ سندھ میں اس وقت تاجروں کے ساتھ بدترین رویہ اختیار رکھا گیا۔

عتیق میر نے کہا کہ نقصان برداشت کر رہے ہیں، ہمارے خلاف ایف آئی آر کاٹی جارہی ہے۔ کاروبار نہ کرنے دیا گیا توہڑتال احتجاج کریں گے اوربل نہیں دینگے۔ ہفتے میں صرف ایک دن کی چھٹی کی جائے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں مشروط طور پرکاروبار کھولنے کی اجازت

خیال رہے کہ اس سے پہلے سندھ حکومت نے تاجروں کو مشروط طور پر کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی تھی۔

سندھ حکومت اورتاجر وں میں کاروبار کھولنے اور ایس او پیز پر اتفاق ہوگیا تھا۔ تاجروں کو دن میں 11 گھنٹے دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔ سندھ میں کاروبار اور دکانیں صبح 6 سے شام 5 بجے تک کھلی رہنے کی اجازت دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں