نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنی فلم “دبنگ” کا اینیمیٹڈ ورژن لانے کا اعلان کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو اب ان کے مداح کارٹون کے روپ میں بھی دیکھ سکیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلمان خان نے دبنگ کے اینیمیٹڈ ورژن کا پرومو جاری کر دیا۔
سلمان خان کی جانب سے جاری کردہ اینیمیٹڈ پرومو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے دبنگ کردار “چلبل پانڈے” کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں۔
سلمان خان نے اپنی ٹوئٹ میں فلم کے مشہور کردار لکھتے ہوئے کہا ’’بھائیا جی اسمائل، آگئے ہیں، چلبل پانڈے، اپنے اینیمیٹڈ اوتار میں۔ یہ اینیمیٹڈ سیریز 31 مئی سے ہر روز 12 بجے کارٹون نیٹ ورک پر دیکھی جا سکے گی۔
Bhaiyaji smile! Aa gaye hain ‘Chulbul Pandey’ apne animated avatar mein in ‘Dabangg-The Animated Series’ 31st May se, har roz 12 baje, Cartoon Network par! #ThankYouForBeingDabangg #BeDabanggWithCartoonNetwork #CosmosMaya.https://t.co/vhC4lzuKAz
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) May 30, 2021
سلمان خان نے اپنی اس مقبول ترین فلم کا حوالہ دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ‘وہی ایکشن، وہی مستی، لیکن ایک نئے اندازمیں، سواگت توکرو’۔
واضح رہے دبنگ میں سلمان خان نے پولیس افسر کا کردار ادا کیا تھا جب کہ ان کی ہیروئن کا کردار سوناکشی سنہا نے نبھایا تھا جن کا ڈیبیو اسی فلم سے ہوا تھا۔