این سی او سی: آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے کی سفارش

کورونا: 55 فیصد ویکسینیٹد شرح والے علاقوں میں پابندیاں نرم کرنیکا فیصلہ

آزاد کشمیر: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر (این سی او سی) نے آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات آئندہ دو ماہ کے لیے ملتوی کرنے کی سفارش کردی ہے۔

پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر انتخابات کیلئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے

ہم نیوز کے مطابق انتخابات ملتوی کرنے کے لیے این سی او سی نے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کو باقاعدہ مراسلہ بھی بھیج دیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق اس ضمن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ستمبر 2021 تک آزادکشمیر کی ایک ملین آبادی کو ویکسی نیشن کی جاسکتی ہے۔

اقوام متحدہ: بھارتی فوج کی کارروائی کا نوٹس لینا چاہیے، راجہ فاروق حیدر

اس حوالے سے این سی او سی نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں بڑے سیاسی اجتماعات کورونا وبا کو پھیلانے کا باعث بنیں گے۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں پہلے بھی کورونا وائرس پھیلاوَ کی شرح زیادہ رہی ہے۔

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ این سی او سی نے لکھا ہے کہ جولائی میں انتخابات کا انعقاد کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کا باعث بن سکتا ہے۔

آزاد کشمیر: میرپور میں آج سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا

ذرائع کے مطابق این سی او سی کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر میں آئندہ دو ماہ کے لیے انتخابات کو ملتوی کیا جائے تاکہ آبادی کی ویکسی نیشن کی جا سکے۔


متعلقہ خبریں