لاہور: صوبہ پنجاب میں کل سے کلاسیں شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ صرف 10 ویں اور12 ویں جماعتوں کی کلاسز شروع کی جائیں گی۔
وزیر تعلیم پنجاب کا 7 جون سے لاہور سمیت دیگر اضلاع میں اسکول کھولنے کا اعلان
ہم نیوز کے مطابق پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کی جانب سے اس ضمن میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر اعلان کیا گیا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں کل سے 10 ویں اور12 ویں جماعتوں کی کلاسیں شروع کی جائیں گی۔
ANNOUNCEMENT:
Only Classes 10th & 12th to be opened in all Districts of Punjab starting tomorrow May 31st, 2021. It will be staggered with 50% students on one day and 50% on the alternate day. No other classes to be allowed till June 7th, 2021. Follow SOPs.— Murad Raas (@DrMuradPTI) May 30, 2021
صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کے مطابق عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت صرف 50 فیصد ہی طلبہ کو آنے کی اجازت ہو گی۔
وزیر تعلیم پنجاب کا گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق اہم بیان
ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے واضح کیا ہے کہ دیگر کلاسز 7 جون تک شروع نہیں کی جا سکتی ہیں۔