پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال

کیا پیٹرول 200 روپے فی لیٹر ہوگا؟؟

اسلام آباد: اوگرا کی جانب سے یکم جون کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کر لی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافے کی سمری تیار کر کے وزیر خزانہ کو ارسال کر دی گئی ہے جبکہ سمری میں پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمت میں معمولی اضافہ کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کی ترقی برآمدات بڑھانے سے ہی ہو سکتی ہے، شوکت ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو حتمی منظوری کے لیے بھجوا دی گئی۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں