نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنیٹر (این سی او سی) نے متحدہ عرب امارات سے پاکستان آنے والے مسافروں کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یو اے ای سے آنے والے مسافروں کو بھی مُستند لیبارٹریز کا کورونا منفی ٹیسٹ لازمی لانا ہو گا۔
این سی او سی کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں ائیر لائنز پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ این اسی او سی نے فیصلہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا ہے کہ کوئی مسافر جعلی کورونا ٹیسٹ رپورٹس کی بنیاد پر پاکستان نہ آ سکے۔
این اسی او سی کے مطابق پاکستان پہنچنے پر مسافروں کا دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا، مثبت نتیجہ آنے کی صورت میں قرنطینہ کا مربوط نظام بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا: بزرگ افراد کی ویکسینیشن10مارچ سے شروع ہوگی
این سی او سی نے کہا ہے کہ نے کہا ہے کہ 10ویں اور 12ویں کے امتحانات 23 جون سے 29 جولائی کے درمیان لیے جاسکتے ہیں۔ امتحانات کے شیڈول تعلیمی بورڈ ز خود جاری کریں گے۔ امتحانات کی تیاری کیلئے صوبے 10ویں اور 12ویں کی کلاسز کا آغاز 31 مئی سے کرسکتے ہیں۔
این سی او سی نے کہا ہے کہ تعلیمی سیکٹر میں تسلسل برقرار رکھنے کیلئے ملک بھر کے اساتذہ اور دیگر اسٹاف کے لیے 10 جون تک ویکسی نیشن لازمی قرار دے دیا ہے۔
جاری پریس ریلیز کے مطابق این سی او سی اجلاس میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد اور ویکسی نیشن کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ تاہم این سی او سی نے سندھ میں کورونا صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔