پاکستان بھر میں اساتذہ کے لیے بھی کورونا وائرس کے خلاف واک ان ویکسی نیشن کا اعلان کردیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے مطابق اساتذہ اپنے شناختی کارڈ اور اپنے ادارے/سکول کے سربراہ کی جانب سے لیٹر یا اپنے کارڈ کے ساتھ جا کر کسی بھی ویکسی نیشن سینٹر سے ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ تعلیم اور امتحانات کے انعقاد کے لیے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے 18 سال سے زیادہ عمر کے اساتذہ کے لیے واک ان ویکسین کھول دی گئی ہے۔ اساتذہ اپنے شناختی کارڈ اور اپنے ادارے/سکول کے سربراہ کی جانب سے لیٹر یا اپنے کارڈ کے ساتھ جا کر کسی بھی سینٹر سے ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
To ensure safe environment for education and conduct of exams, walk-in vaccination for teachers above 18 years of age is opened. Teachers can walk-in to any vaccination center with CNIC, stamped letter from head of Institution / Teachers’ ID Card, and get themselves vaccinated.
— NCOC (@OfficialNcoc) May 28, 2021
دوسری جانب حکومت نے کل سے تیس سال سے زائد عمر کے رجسٹرڈ افراد کے لیے واک ان ویکسی نیشن کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و تراقی اسدعمر نے کہا ہے کہ رجسٹریشن کرانے والے افراد کسی بھی سینیٹر سے ویکسین لگواسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جتنی جلدی ویکسی نیشن کو اوپر لے جائیں گے اتنی جلدی مارکیٹیں معمول کے مطابق کھول سکیں گے۔
مزید پڑھیں: بغیر شناختی کارڈ والے افراد کی بھی کورونا ویکسی نیشن کرائی جائے گی، علی محمد خان
اسد عمر کا کہنا ہے کہ روزانہ 20 ہزارافراد کی ویکسی نیشن کرنے کی گنجائش ہے جبکہ 21فیصد ٹارگٹڈ آبادی ویکسین لگوا چکی ہے
وفاقی وزیراسدعمر نے کہا ہے کہ عید کے دوران لوگوں نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا، کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے اسپتال بھر گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ بغیر ایس او پیز مارکیٹ کھلی رہے، مگر اس کےلیے ویکسینیشن ضروری ہے۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مشکل سے نکلنے میں صرف چند ہفتے لگیں گے، جتنی جلدی ویکسی نیشن کو اوپر لے جائیں گے اتنی جلدی مارکیٹوں کو کھول سکیں گے۔