پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کا حصہ نہ بننے کے موقف پر قائم


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کا حصہ نہ بننے کے موقف پر قائم ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کےسیکریٹری جنرل نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں واپس نہ جانے کے موقف پر قائم ہیں۔ اپوزیشن اتحاد میں واپسی کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی بنیاد رکھنے والی جماعت کے ساتھ جو کیا گیا سب کے سامنے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کا یہ ہی موقف ہے کہ سیاست میں رابطوں اور ملاقاتوں کے سلسلے کبھی بند نہیں ہوتے۔

پیپلز پارٹی کو اپنی غلطی تسلیم کرنا ہو گی،مولانا فضل الرحمن

دوسری جانب پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو اپنی غلطی تسلیم کرنا ہو گی۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہبازشریف اور مولانافضل الرحمان کے درمیان آج اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں میں پی ڈی ایم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اطلاعات ہیں کہ شہباز شریف نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کی پی ڈی ایم میں واپسی بارے اپنی تجویز دی۔ مولانا فضل الرحمن نے پیپلز پارٹی اور اے این پی سے متعلق پی ڈی ایم کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔

مولانافضل الرحمان نے کہا پی ڈی ایم نے دونوں جماعتوں کو رجوع کے لیے وقت دیا تھا۔ دونوں جماعتوں نے پی ڈی ایم سے تا حال رجوع نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو اپنی غلطی تسلیم کرنا ہو گی۔


متعلقہ خبریں