فرانسیسی فیشن ٹائیکون برنارڈ ارنولٹ آن لائن تجارتی کمپنی ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے امیر آدمی بن گیا۔
فرانسیسی فیشن ٹائیکون برنارڈ ارنولٹ نے جیف بیزوس سے دنیا کا امیر ترین آدمی کا ریکارڈ چھین اور ان کی ذاتی دولت کی مجموعی مالیت 186.3 بلین ڈالر ہوگئی۔
برطانوی آن لائن اخبار دی میل نےمعروف امریکی جریدے فوربز کے کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیر کے روز کاروبار کے پہلے گھنٹوں کے دوران اسٹاک میں 0.4 فیصد اضافے کے بعد لگژری سامان کمپنی موئٹ ہینسی لوئس ووٹن (ایل وی ایم ایچ) کے مالک دنیا کا امیر ترین آدمی بن گیا۔
فوربز کے مطابق اس اضافے کے بعد ارنولٹ کی ذاتی دولت میں لگ بھگ 600 ملین ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا۔ فوربز کے مطابق ایل وی ایم ایچ کی مارکیٹ میں مجموعی مالیت 320 بلین ڈالر ہوگئی۔
ایمازون کے مالک جیف بیزوس ارب پتی افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان
خیال رہے کہ اس سے قبل معروف امریکی جریدے فوربز نے سال 2021 کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری کر دی تھی۔
دنیا کے تین سو ارب پتی افراد میں یمازون کے سربراہ جیف بیزوس دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست میں پہلے نمبرتھے۔ ان کے اثاثوں کی مالیت 177 ارب ڈالرز ہے۔