کورونا ویکسین کی تیاری : ڈاکٹر فیصل سلطان کی این آئی ایچ کو مبارکباد

کورونا ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔

فوٹو: فائل


وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے کورونا وائرس کی تیاری مکمل کرنے پر قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کو مبارک باد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ قومی ادارہ صحت نے چینی دوا ساز کمپنی کیسینو بائیو انک کی مدد سے مقامی طور پر کورونا ویکسین تیار کرنے کا اہم مرحلہ مکمل کرلیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین کی کوالٹی ایشورنس ٹیسٹنگ کا سخت مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ یہ ہماری ویکسین سپلائی لائن میں مدد کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔

این آئی ایچ حکام کے مطابق این آئی ایچ میں کین سائینو سنگل ڈوز کورونا ویکسین تیار کی جارہی گی۔ مقامی سطح پر پیک سنگل ڈوز کورونا ویکسین مئی کے آخر میں دستیاب ہو گی۔

حکام کے مطابق این آئی ایچ پاکستان کورونا ویکسین چینی کمپنی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ این آئی ایچ کے ماہرین کو چینی ماہرین کی جانب سے کورونا ویکسین سازی کی تربیت میں مدد حاصل رہی ہے۔

 


متعلقہ خبریں