سندھ: کورونا کے 867 مریضوں کی حالت تشویشناک

کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

کراچی: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ 867 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتائی ہے۔

سندھ میں کورونا کی صورت حال خطرناک ہے، مراد علی شاہ

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا سے متاثرہ مزید 1529 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ  کے مطابق صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 9 ہزار 630 ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صوبہ سندھ میں کورونا سے مزید 11 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی کل تعداد 4 ہزار920 ہو گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ اس وقت صوبے میں زیر علاج
867 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

سندھ میں کورونا سے متاثرہ 71 مریضوں کو اس وقت وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کے علاج میں مصروف ہے۔

کورونا: سندھ میں تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند

ہم نیوز کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا ہے کہ کراچی میں کورونا کے مزید ایک ہزار 66 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر قائد میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 9 ہزار 883 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں کچھ دیر قبل ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کی صورتحال خطرناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عید الفطر کے بعد کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے بھی کچھ دیر قبل اعلان کیا ہے کہ کورونا کی صورتحال کے باعث تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

حکومت سندھ نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

حکومت سندھ نے ویکسین اور سامان نجی افراد کو فروخت کردیا، حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کچھ دیر قبل صوبائی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے وفاق سے ملنے والا سامان اور کورونا ویکسین تک نجی افراد کو فروخت کردی ہے۔ انہوں نے کورونا میں اضافے کا سبب حکومت سندھ کی ناقص حکمت عملی کو قرار دیا ہے۔


متعلقہ خبریں