سعودی سفارتخانے کا حج سے متعلق خبروں پر اہم بیان سامنے آ گیا۔
ذرائع کے مطابق سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حج کے حوالے سے ابھی کچھ حتمی طور پر طے نہیں کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حج سے متعلق ابھی تک سب باتیں صرف تجاویز ہیں، ان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
سعودی عرب کا غیرملکیوں کو حج کی اجازت دینے کا فیصلہ
یاد کہ چند ماہ قبل سعودی عرب کی حکومت نے عالمی وبا کورونا کے پھیلاؤ سے بچنے کیلئے رواں سال حج کی مشروط اجازت دی تھی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج کے ترجمان نے کہا تھا کہ ماہرین صحت صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں، کورونا کے پھیلاؤ سے بچنے کیلئے رواں سال حج کی مشروط اجازت دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حفظان صحت کو یقینی بنانےکے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جب کہ حج کے آپریشنل پلان کی تفصیل بعد میں بتائی جائے گی۔
خیال رہے کہ دو ماہ قبل سعودی عرب نے واضح کیا تھا کہ عازمین حج کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار دی جائے گی۔