کراچی: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے باعث سندھ میں تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رہیں گے۔
سندھ میں کورونا کی صورت حال خطرناک ہے، مراد علی شاہ
ہم نیوز کے مطابق سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ صوبے میں تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رہیں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق تعلیمی اداروں میں اساتذہ 50 فیصد کی حاضری کے احکامات کے تحت آسکیں گے۔
ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ آن لائن کلاسز کا عمل جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے ہدایات دی ہیں کہ آن لائن کلاسز کے ساتھ ہوم ورک کے لیے ای میل اور واٹس ایپ سے تعلیمی عمل جاری رکھا جائے۔
حکومت سندھ نے ویکسین اور سامان نجی افراد کو فروخت کردیا، حلیم عادل شیخ
سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے واضح طور پر کہا ہے کہ تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے جاری کردہ سلیبس کے تحت اپنا کورس مکمل کرائیں۔
ہم نیوز کے مطابق سندھ کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل معطل کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں تدریسی عمل کورونا کی صورتحال کے باعث آئندہ احکامات تک معطل رہے گا لیکن آن لائن کلاسز کا عمل جاری رہے گا۔
پشاور: ائیر پورٹ پر سراغ رساں کتے کورونا مریضوں کی نشاندہی کریں گے
نوٹی فکیشن کے مطابق تدریسی عملہ 50 فیصد کی حاضری کے احکامات کے تحت آسکے گا۔ حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ آن لائن کلاسز کے ساتھ ہوم ورک کے لیے ای میل اور واٹس ایپ سے تعلیمی عمل جاری رکھا جائے۔