اسلام آباد: درختوں کے خشک پتے اب ضائع نہیں ہوں گے



اسلام آباد: درختوں کےسوکھے پتے، پھول، پودے اور ٹہنیاں اب ضائع نہیں ہوں گی۔ وفاقی ترقیاتی ادارہ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)نے درختوں سے گرنے والے پتوں کو استعمال میں لاکر کھاد بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں کھاد بنانے کا پلانٹ لگایا جائے گا۔

سی ڈی اے انتظامیہ 15نئے کوڑے دان خریدے گی۔ جنہیں اسلام آباد کے مختلف پارکس، ٹریل گرین بیلٹ پر رکھا جائے گا۔

ان کوڑے دانوں میں سوکھے پتے، پھول اور ٹہنیوں کو جمع کیا جائے گا۔

چیئرمین سی ڈی عامر علی احمد کا کہنا ہے ماحولیاتی آلودگی سے بچنے لیے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر کھاد بنانے کا پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

درختوں کے گرنے والے پتوں آگ لگانے کے بجائے ایف نائن پارک میں ڈمپ کرکے کھاد بنائی جائے گی جس سے ماحول میں آلودگی بھی نہیں پھیلے گی۔

اس طریقہ کار سے بنائی جانے والی کھاد کو استمال میں لانے سے اسلام آباد میں پودوں اور پھولوں کی نشونما میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔

سی ڈی اے کے چیئرمین کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اسلام آباد کے پارکوں ، گرین ایریا اور سیکٹروں میں درختوں کے گرنے والے پتوں کو قابلے استعمال بنانے کے لیے اجلاس میں بریفنگ دی گئی۔

ان پتوں کو پہلے کچرے کے ساتھ اٹھا جاتایا جلا دیا جاتا تھا لیکن اب ان پتوں کو قابلے استعمال بنایا جائے گا اور ان سے کھاد تیار کی جائے گی اور اس کھاد کو اسلام آباد میں پودوں، پھولوں اور درختوں کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں