سری لنکن کرکٹ اسٹاف میں کورونا پھیل گیا

سری لنکن کرکٹ اسٹاف میں کورونا پھیل گیا

کولمبو: سری لنکن اسٹاف کے 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کے دوران سری لنکن اسٹاف کے 3ا فراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

باؤلنگ کوچ چمندا واس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جبکہ ایسرو اودھانا اور شیران فرنینڈو کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ آج شیڈول پہلے ایک روزہ میچ پرغیر یقینی کے بادل منڈ لانے لگے ہیں۔

اس سے قبل کورونا کی وجہ بھارت اور پاکستان میں میگا ایونٹ بھی ملتوی ہو چکا ہے۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کے لیے پلیئرز ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی جبکہ اب ہر ٹیم کو 18 کے بجائے 20 کھلاڑی رکھنے کی اجاز ت ہوگی۔

ڈرافٹنگ میں لاہور قلندزر نے متحدہ عرب امارت کے اسپنرسلطان احمد اور سنگاپور کے آل راؤنڈر ٹم ڈیوڈ کو پک کیا.ملتان سلطانز نے ویسٹ انڈیز کے شیمرون ہٹ میئر، جانسن چالس، حماد اعظم اور وسیم محمد کو ٹیم کا حصہ بنالیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6: راشد خان کی لاہور قلندرز میں دوبارہ شمولیت

سابق چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آسٹریلوی آل راؤنڈر جیک ویلڈر متھ، ظہیر خان اور خرم شہزاد کو منتخب کیا. اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد اخلاق اور پشاور زلمی نے وکٹ کیپنگ بیٹسمین بسم اللہ خان کو پک کیا۔

کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کی پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ شروع ہو گئی، کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کے لاہور اور کراچی میں کورونا ٹیسٹ جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں