این سی او سی کا سخت ایس او پیز کے تحت 24 مئی سے سیاحت کھولنے کا فیصلہ

این سی او سی نے اومی کرون روکنے کا طریقہ بتا دیا

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں 24 مئی سے سیاحت کو کورونا ایس اوپیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا ہے

این سی اوسی نے سیاحت سے متعلق گائیڈلائنز میں کہا ہے کہ سیاحتی مقامات پر جانے والے افراد کا صحت مند ہونا ضروری ہے۔

این سی او سی کے مطابق سیاحتی مقامات پر ہوٹل انتظامیہ سیاحوں سے کورونا منفی رپورٹس اور شناختی کارڈ لازمی طلب کریں گے۔ ویکسی نیٹڈ افراد مستند ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہوٹل انتظامیہ کے پاس جمع کرائیں گے۔

این سی او سی کے مطابق یکم جون کے بعد ہوٹلز 50 سال سے زائد عمرافراد کی بغیرویکسین سرٹیفکیٹ بکنگ نہیں کریں گے جبکہ یکم جولائی کے بعد 40 سال اور زائد عمرافراد کی بغیرسرٹیفکیٹ بکنگ نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: سندھ بھر میں کورونا پابندیوں میں مزید دو ہفتے کی توسیع 

این سی او سی کے مطابق سیاحتی مقامات پرآنیوالوں سے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پرکرائےجائیں گے۔ ہوٹل انتظامیہ ایک کمرہ ایک ہی فرد کیلئے بک کرے گی۔ ہوٹل انتظامیہ مسافروں کو کھانا ان کے کمرے میں پہنچائے گی۔

این سی او سی کے مطابق ٹورآپریٹرز، ہوٹل انتظامیہ مسافروں کا ڈیٹا ضلعی انتظامیہ کو دینے کے پابند ہوں گے۔

این سی او سی کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو ٹیسٹ، قرنطینہ اور ویکسی نیشن پالیسی پرعمل کرنا ہوگا۔ تمام مسافرسیاحتی مقامات پرماسک اور سینیٹائزرساتھ رکھیں گے۔ مناسب فاصلے اورایس او پیزکے ساتھ  کیمپنگ کی اجازت ہوگی۔


متعلقہ خبریں