چین میں 6.1 شدت کا زلزلہ

Earthquake

چین کے جنوبی مشرقی علاقے میں 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زلزے کے باعث ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز شہر کی مشہور سیاحتی مقام ڈالی شہر کے قریب تھا۔ جو رات 9.48 بجے آیا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

انڈونیشیا میں زلزلہ: ایک شخص ہلاک، متعدد عمارتیں منہدم

رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث پہاڑ سے تودے گرنے سے ٹرک ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔

مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ زلزلے کے باعث چین کے جنوبی مشرقی علاقے کے چند شہروں کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں