ممتاز ڈرامہ نویس و شاعر پروفیسر ڈاکٹر طارق عزیز کا انتقال ہو گیا

ممتاز ڈرامہ نویس و شاعر پروفیسر ڈاکٹر طارق عزیز کا انتقال ہو گیا

لاہور: ممتاز ڈرامہ نویس، قلمکار، شاعر اور استاد پروفیسر ڈاکٹر طارق عزیز انتقال کرگئے ہیں۔ ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ہے۔ مرحوم گزشتہ دو ماہ سے علیل تھے۔

کشمیر: ممتاز افسانہ نگار و شاعرہ ڈاکٹر ترنم ریاض کا انتقال ہو گیا

ہم نیوز کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر طارق عزیز کا شمار اسپیشل افراد میں ہوتا تھا۔ انہوں نے سرکاری ٹی وی کے لیے گیسٹ ہاﺅس اور راہیں سمیت بے شمار ڈرامے لکھے۔ انہیں اس پر متعدد ایوارڈز بھی ملے۔

مرحوم کے معروف ڈراموں میں بسیرا، گیسٹ ہاﺅس، فیصلہ، نو بہار، آنکھ اوجل، زہر باد، آدھے چہرے، بدلتے راستے، کوئی تو ہو اور معصوم پرندے شامل ہیں۔

بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد کورونا کے باعث انتقال کر گئیں

ڈاکٹر طارق عزیز کے لکھے ہوئے لانگ پلے ڈراموں میں پتلیاں، جنون ، جگنو، پنجرہ اور مداوا قابل ذکر ہیں۔

ڈاکٹر طارق عزیز نہ صرف گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ کے وائس پرنسپل رہے بلکہ وہ ایف سی کالج میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کی حیثیت سے بھی فرائض سر انجام دیتے رہے۔

انکل سرگم کے خالق فاروق قیصر انتقال کر گئے

مرحوم پروفیسر ڈاکٹر طارق عزیز نے اردو لینگوئج اینڈ لیٹریچر میں پی ایچ ڈی کی تھی۔


متعلقہ خبریں