سکھر: مسافر کوچ الٹ گئی، 13 افراد جاں بحق، 30 زخمی

سکھر: مسافر کوچ الٹ گئی، 13 افراد جاں بحق، 30 زخمی

سکھر: قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی ہے جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے ہیں۔

سکھر: سانگی کے قریب ٹریفک حادثہ، 10 افراد جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق ملتان سے کراچی جانے والی مسافر کوچ قومی شاہراہ پر دیر کے قریب الٹ گئی ہے۔

مسافر کوچ کے الٹنے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس، مقامی انتظامیہ اور امدادی اداروں کے رضاکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

جائے وقوع سے ملنے والی ابتدائی اطلاع کے مطابق 13 افراد کی نعشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے مختلف قریبی اسپتالوں کو منتقل کیا گیا ہے جب کہ 30 زخمیوں کو بھی اسپتال بھیجا گیا ہے۔

سکھر: تین منزلہ عمارت زمیں بوس ہوگئی، تین افراد جاں بحق متعدد زخمی

ہم نیوز نے ایدھی فاؤنڈیشن کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ کو زخمی مسافروں کو علاج معالجے کے لیے روہڑی، پنوں عاقل اور سکھر کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

علاقہ انتظامیہ نے فوری طور پر نزدیکی اسپتالوں میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کردیا جس کے بعد ڈاکٹروں سمیت پیرا میڈیکل اسٹاف کو طلب کرلیا گیا۔

سکھر: ذہنی مریض نے گھرکے 11افراد کو قتل کردیا

علاقہ پولیس نے جائے حادثے سے ثبوت و شواہد اکھٹے کیے ہیں تاکہ حادثے کی بنیادی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔


متعلقہ خبریں