لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کے مبینہ منی لانڈرنگ کا کیس سننے والے بینکننگ کورٹ کے جج کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق بینکنگ کورٹ کے جج امیر محمد خان کو ٹرانسفر کر دیا گیا۔ امیر محمد خان کو لاہور سے حافظ آباد ٹرانسفر کیا گیا
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں 19 سیشن ججز اور 22 سول ججز کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب جہانگیر خان ترین کے ہم خیال اراکین اسمبلی اور رہنماؤں نے اتفاق رائے سے باضابطہ طور پر پاکستان تحریک انصاف نظریاتی گروپ کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: جہانگیر ترین گروپ کے قیام کا اعلان کردیا گیا
ہم نیوز کے مطابق جہانگیر ترین کے ہم خیال اراکین اسمبلی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں پنجاب اسمبلی میں 32 اراکین کی حمایت حاصل ہے جب کہ 10 سے 12 اراکین ایسے بھی ہیں جو خاموشی سے حمایت کر رہے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے رکن نذیر چوہان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہمارے ایم پی ایز کی مجموعی تعداد 32 ہے۔
مزید پڑھیں: قیادت کریں، آپ کے ساتھ ہیں: جہانگیر ترین سے رکن اسمبلی کا مکالمہ
انہوں نے کہا کہ کل تمام لوگ اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملیں گے اور ان کے سامنے 32 اراکین کو واضح طور پر ڈکلیئر کر یں گے۔
پنجاب اسمبلی کے رکن نذیر چوہان کے مطابق ہمیں 32 اراکین کے علاوہ ہمیں 10 سے 12 اراکین کی مزید حمایت بھی حاصل ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم پر اعتماد ہے،حکومت کو کمزور نہیں سپورٹ کریں گے: نعمان لنگڑیال
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ 10 سے 12 اراکین ووٹنگ اور پولنگ کے وقت ہمارا ساتھ دیں گے لیکن ابھی ان کے ناموں کو خفیہ رکھا ہے۔
دلچسپ امر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نظریاتی گروپ پہلے بھی بنا تھا۔ اس کے چیئرمین اختر اقبال ڈار تھے۔
اختر اقبال ڈار نے جولائی 2018 میں کہا تھا کہ عمران خان خالص دودھ میں پانی ڈال کر خان بے اعتباری بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھا کہ میرااور عمران خان کا مؤقف ایک ہی ہے کیونکہ عمران خان اور میں کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں لیکن طریقہ کار مختلف ہے۔
جہانگیر ترین مجھ سے زیادہ عمران خان کے مزاج کو سمجھتے ہیں، شاہ محمود
انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان کرپٹ لوگوں کو ساتھ ملاکر کرپشن ختم کرنا چاہتے ہیں جب کہ میں کرپشن کے خاتمے کے ساتھ کرپٹ لوگوں کا بھی خاتمہ چاہتا ہوں۔