پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز کے انعقاد کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) حکومت کی اجازت کا منتظر ہے۔
ذرائع کے مطابق یو اے ای حکومت کی حتمی اجازت ملنے کے بعد پی ایس ایل کے شیڈول کا اعلان کیا جائیگا۔
یو اے ای میں موجود پی سی بی کا وفد اجازت ملنے کیلئے پرامید ہے جب کہ تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے کورونا ٹیسٹ کرانا شروع کر دیئے ہیں۔
کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف 20 مئی کو کراچی اور لاہور کے مقامی ہوٹل میں رپورٹ کرینگے۔
پی ایس ایل کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو اپنی کورونا رپورٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، کورونا کے منفی ٹیسٹ کے حامل کھلاڑی اور آفیشل 2 روز قرنطینہ میں گزاریں گے۔
مقامی ہوٹل کے بائیو سیکیور ببل میں بھی کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ لیے جائیں گے جب کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو 22 مئی کو یو اے ای پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔