کراچی: گرمی کے بعد بارش، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

کراچی: ہلکی بارش اور بوندا باندی شروع ہو گئی

فوٹو: فائل


کراچی: شہر قائد میں قیامت خیز گرمی کے بعد مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے موسم قدرے بہتر ہو گیا ہے اور شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔ سخت گرمی سے پریشان شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

کراچی میں سخت گرمی کی وارننگ

ہم نیوز کے مطابق اس وقت شہید ملت روڈ، اورنگی ٹاوَن، صدر، سرجانی ٹاوَن، نیوکراچی، نارتھ کراچی، منگھو پیر، آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور، ایم اے جناح روڈ، ایمپریس مارکیٹ، پریڈی اسٹریٹ اور گڈاپ سمیت دیگر متعلقہ علاقوں میں بارش ہو رہی ہے۔

شہر میں بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی حسب معمول معطل ہو گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی چلنے اور بارش ہونے سے شہر کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ہو گیا ہے جب کہ اس سے قبل 41 ڈگری سینٹیی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

بھارت: سمندری طوفان سےجہاز ڈوب گیا، 127افرادلاپتہ

ہم نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں اس وقت بھی 50 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آندھی چل رہی ہے جس کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے۔

شہر میں پڑنے والی گرمی میں کچھ دیر قبل اس وقت کمی آئی تھی جب بادلوں نے آگ برساتے ہوئے سورج کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ ایک ہفتے سے پریشان شہریوں کی تکلیف میں اس وقت نمایاں کمی آئی تھی۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے موسم سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس قیامت خیز گرمی کا علاج صرف اور صرف شجر کاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے درخت لگاتے تو ہمیں اس گرمی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

انہوں نے کہا تھا کہ عوام سے گزارش ہے کہ شجر کاری مہم میں حکومت کا ساتھ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی آبادی 5 کروڑ ہے تو اگر ہر فرد درخت لگائے تو سندھ سرسبز و شاداب ہوجائے گا۔

بھارت: سمندری طوفان تاؤتے گجرات سے ٹکرا گیا

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے آج ہی سے درخت لگانا شروع کریں۔ انہوں نے کہا تھا کہ سرسبز کراچی ، سرسبز سندھ اور سرسبز پاکستان ہمارا خواب ہے۔


متعلقہ خبریں