قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ر جاوید اقبال نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں مبینہ بےضابطگی کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تحقیقات بلاامتیاز اور قانون کےمطابق مکمل کی جائیں۔
انہوں نے ہدایت کی رنگ روڈ منصوبے کے تمام پہلووَں کاجائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور انہیں قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔