شہباز شریف نے ملک سے بھاگنے کی کوشش کی، شیخ رشید


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے ملک سے بھاگنے کی کوشش کی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کابینہ منظوری کے بعد شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا گیا ہے اور اس فیصلے کے بارے میں بحری اور فضائی اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو اگر اجازت دی گئی تو واپس لانا مشکل ہو گا۔ شریف خاندان کے 5 افراد پہلے سے مفرور ہیں اور لندن میں بیٹھے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کو باہر جانے دینے سے کیس متاثر ہو گا جبکہ شہباز شریف نے ضمانت دی تھی کہ نواز شریف کو واپس لائیں گے۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے نواز شریف کو لانے کی بجائے خود بھاگنے کی کوشش کی۔ کیس میں تمام ملزمان کے نام پہلے سے ای سی ایل پر ہیں اور اب شہباز شریف کا نام بھی ڈال دیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف کے ضمانتی ہیں۔


متعلقہ خبریں