نیویارک: اقوام متحدہ کےسیکریری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری تشدد فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاری لڑائی پورے خطے کو ناقابل کنٹرول بحران میں مبتلا کر سکتی ہے۔
اسرائیل کا غزہ کی 2 رہائشی عمارتوں پر فضائی حملہ، 33 افراد شہید
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انتونیو گوتریس نے فلسطین کی صورتحال پر ہونے والے سلامتی کونسل (سکیورٹی کونسل) کے سیشن سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لڑائی کو بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ لڑائی کو فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک ہفتے سے جاری لڑائی کو ہولناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابل کنٹرول سیکیورٹی اور انسانی بحران پیدا کر سکتی ہے۔
عالمی برادری حرکت میں آئے اور اسرائیلی جارحیت رکوائے، وزیر خارجہ
خبر رساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے خبر دارکرتے ہوئے کہا کہ یہ لڑائی نہ صرف مقبوضہ فلسطین اور اسرائیل میں بلکہ پورے خطے میں بھی تشدد کو بڑھاوا دینے کا سبب بن سکتی ہے۔