غزہ کی 2 رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں مزید 33 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
غزہ میں وزارت صحت کے مطابق گزشتہ پیر سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 181 تک پہنچ گئی ہے۔
شپید ہونے والوں میں 52 بچے اور 23 خواتین بھی شامل تھیں۔
بچوں کے عالمی ادارے یونیسیف کے مطابق نصف سے زائد شہید ہونے والے بچوں کی عمریں دس برس سے بھی کم ہیں۔
غزہ کے گنجان آباد علاقے میں تقریبا دو ملین فلسطینی آباد ہیں۔