آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا ہے کہ عید کی چھٹیوں اور لاک ڈائون کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فیصلہ 17 مئی کو کیا جائیگا۔
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ پیٹرول کی قیمت 108 روپے 56 پیسے پر برقرار رہے گی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 110 روپے 76 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 80 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 77 روپے 65 پیسے پر برقرار رہے گی
مزید پڑھیں: حکومت کا پٹرول ، ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی مجوزہ قیمتوں کا تعین موجودہ پیٹرولیم لیوی کی شرح پر کیا گیا ہے۔
پیٹرول پر موجودہ لیوی 11 روپے 23 پیسے فی لیٹر ہے جب کہ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 15 روہے 29 پیسے فی لیٹر ہے۔