اسلام آباد: وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے فلسطین میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے فلسطین اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطے کیے ہیں۔
اسرائیلی حملے عالمی اصولوں اور معاہدوں کے منافی ہیں، سعودی وزیرخارجہ
ہم نیوز کے مطابق وزہرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے فلسطینی ہم منصب ڈاکٹر ریاض المالکی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خارجہ نے مسجد اقصیٰ پر حملوں اور اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے معصوم بچوں سمیت فلسطینیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔
انہوں نے اپنے فلسطینی ہم منصب سے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کے لیے پاکستان کی کاوش سے بھی آگاہ کیا۔
ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نے فلسطینی صدر کو حق خود ارادیت کی حمایت کا یقین دلایا ہے۔
غزہ: 119 فلسطینی شہید، 830 زخمی، اسپتالوں میں گنجائش ختم ہو گئی
ٹیلی فونک بات چیت میں وفلسطین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ریاض المالکی نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے دوٹوک اصولی مؤقف کی تعریف کی۔
ہم نیوز کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
ٹیلی فونک رابطے میں دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطین کی بدلتی ہوئی صورتحال پر مشاورت جاری رکھنے پہ اتفاق کیا۔ سعودی وزیرخارجہ نے فلسطین کی صورتحال پر گہری تشویش کا بھی اظہار کیا۔
پاکستانی وزیر خارجہ کو سعودی وزیرخارجہ نے فلسطین کی صورتحال پر اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
اسرائیل نے فلسطین پر زمینی آپریشن شروع کر دیا
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹیلی فونک بات چیت میں فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان فلسطینیوں کے حق خودارادایت کی جہدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔