اسرائیل نے فلسطین پر زمینی آپریشن شروع کر دیا


اسرائیل نے فلسطین پر فضائی جارحیت کے بعد زمینی آپریشن شروع کر دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ٹینکوں اور بھاری اسلحہ سے غزہ کے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی جس کی وجہ سے سینکڑوں فلسطینی نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر جاری فضائی حملوں میں گذشتہ چار روز میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 113 ہوگئی ہے۔ان میں 31 بچے شامل ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت: سلامتی کونسل کا اجلاس امریکہ کی مخالفت پر ملتوی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں حماس کے تحت وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی شہری علاقوں پر بمباری سے 600 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر کے مشرقی اور شمالی حصے میں متعدد فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

دریں اثناء اسرائیل نے غزہ کی سرحد پر اپنی فوج بھی اکٹھا کرنا شروع کردی ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق اسرائیل غزہ میں حماس اور دوسری فلسطینی تنظیموں کے خلاف جنگ کو طول دینا چاہتا ہے۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر سلامتی کونسل کا اجلاس امریکہ کی مخالفت پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل کا اجلاس آئندہ ہفتے بلایا جائے، امید ہے اس دوران سفارتکاری کو موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اجلاس روک نہیں رہا، چاہتا ہے کہ یہ اجلاس بعد میں بلایا جائے، ہم مشرق وسطیٰ پر کھلی بحث کے حامی ہیں۔


متعلقہ خبریں