اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عید کے روز شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈالنے کی اطلاعات درست نہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عید کے روز شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی اطلاعات درست نہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے جبکہ کابینہ کمیٹی نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔
عید کے روز شہباز شریف کا نام ECLپر ڈالنے کی اطلاعات درست نہیں ہیں، ابھی تک ایسا کوئ نوٹیفیکشن نہیں ہوا ، البتہ کابینہ کمیٹی نے شہباز شریف کا نام ECL میں ڈالنے کی سفارش کی ہے اور اس پر معمول کے طریقہ کار کے مطابق عمدرآمد ہو گا https://t.co/xTQTlZuaaw
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 13, 2021
فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ کمیٹی کے فیصلے پر معمول کے طریقہ کار کے مطابق عملدرآمد ہو گا۔