عید کے دن بھی عمران خان کے اعصاب پر شہباز شریف طاری ہیں، مریم اورنگزیب


لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عید اور چھٹی کے دن بھی عمران خان کے اعصاب پر شہباز شریف طاری ہیں۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کو عید کے دن غریب عوام اور بے روزگار افراد کی فکر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوست ممالک سرمایہ کاری کے بجائے خیرات دیں تو اس میں شہباز شریف کا کیا قصور ہے ؟

یہ بھی پڑھیں: آج کے چاند سے واضح ہوا عید کا فیصلہ درست تھا، پاکستان علما کونسل

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان نے عید کے دن شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا نام آج ای سی ایل میں ڈال دیا گیا جس کے بعد اب وہ بیرون ملک نہیں جا سکیں گے۔


متعلقہ خبریں