اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری کیوں خاموش ہے ؟
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے فلسطین پر اسرائیلی بربریت کے خلاف اپنے ویڈیوپیغام میں کہا ہے کہ میں اسرائیلی درندگی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بربریت پر اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) اورعالمی برادری کیوں خاموش ہے ؟ کہاں گئیں عالمی انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں ؟
یہ بھی پڑھیں: ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعظم
مولانا فضل الرحمان نے اپیل کی کہ پاکستان میں نماز عید کے اجتماعات میں اسرائیلی درندگی کی مذمت کی جائے۔