ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا امکان

Rain

محکمہ موسمیات نے اگلے چند روز میں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا امکان ظاہر کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 4 سے 5 روز کے دوران ملک بالائی وسطی علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی، اسلام آباد، مری اور اٹک میں اتوار تک بارش جاری رہے گی۔

 کراچی میں رمضان کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں،محکمہ موسمیات

اس کے علاوہ لاہور، جھنگ، سیالکوٹ، چکوال،جہلم، گجرات، فیصل آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار تک ملک کے بیشترعلاقوں میں ژالہ باری اوربارش کابھی امکان ہے۔


متعلقہ خبریں