بھارت جغرافیائی تبدیلی کی چال چل رہا ہے، شاہ محمود قریشی

ماضی میں بیرون ملک پاکستانیوں کی اہمیت کو نہیں سمجھا گیا، وزیر خارجہ

فائل فوٹو


جدہ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت جغرافیائی تبدیلی کی چال چل رہا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ سعودی عرب کے موقع پر کہا ہے کہ سعودی عرب سے تعلقات مزید بہتر کرنے کے لیے یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنا مؤقف پیش کیا ہے۔ بھارت میں کورونا کی صورتحال سنگین ہو گئی ہے اور حریت رہنما محبوبہ مفتی کہہ رہی ہیں کہ اس صورتحال میں کشمیری قیادت کو جیلوں میں رکھا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف نے ملک سے فرار ہونے کی کوشش کی، فردوس عاشق اعوان

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت جغرافیائی تبدیلی کی چال چل رہا ہے جبکہ پاکستان کی خواہش رہی ہے کہ امہ میں یکجہتی ہو۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں نمازیوں پر ظلم ہوا ہے اور اسرائیلی فورسز کے ظلم پر پاکستان نے مذمت کی ہے۔ اس ظلم پر انسانی حقوق کے علمبرداروں کو آواز اٹھانا پڑے گی۔


متعلقہ خبریں