قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف عید کے بعد لندن جائیں گے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق شہباز شریف کا عید پاکستان میں ہی گزارنے کا امکان ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف عید لندن میں گزارنا چاہتے تھے۔
ذرائع کے مطابق قانونی معاملات کے باعث عید سے قبل شہبازشریف کا لندن جانا ممکن نہیں ہے۔ شہباز شریف نے عید کے بعد لندن جانے سے متعلق خاندان کو بتا دیا۔ شہباز شریف نے لندن میں موجود اپنے معالجین کو بھی آگاہ کر دیا۔
مزید پڑھیں: شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کیساتھ مذاق ہے، فواد چودھری
خیال رہے کہ آج شہباز شریف کی بیرون ملک رونگی ممکن نہ ہوسکی تھی۔ لاہور ایئر پورٹ پر ایف آئی اے حکام کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر نجی ایئر لائن نے شہباز شریف کو آف لوڈ کردیا گیا تھا۔
امیگریشن حکام نے شہباز شریف سے کہا کہ ہمارے سسٹم میں آپ ابھی تک بلیک لسٹ ہیں۔
لیگی رہنما عطا تارڑ نے ایئرپورٹ حکام کو معاملے سے آگاہ کیا۔ عطا تارڑ نے حکام کو عدالتی حکمنامہ پڑھ کر بھی سنایا۔ شہباز شریف نے حکام سے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کا آرڈر ہے، ون ٹائم ٹریول کی اجازت دی ہے۔
شہباز شریف نے ایئرپورٹ حکام کو عدالت کے احکامات بھی دکھائے لیکن اجازت نہ ملی۔