عید پر پاکستان ریلوے کا 11 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


عیدالفطر کی بابت پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں 11 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق پہلی عید ا سپیشل ٹرین کراچی سے 7 مئی کو لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔ دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے 8 مئی کو لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

ریلوے حکام کے مطابق تیسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے 9 مئی کو لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔ چوتھی عیدا سپیشل ٹرین کراچی سے 10 مئی کو لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے راولپنڈی کے لیے عید اسپیشل ٹرین 11 مئی کو چلے گی۔ کراچی سے ملتان کے لیے عید اسپیشل ٹرین 12 مئی کوچلے گی۔

مزید پڑھیں: ریلوے کا عید پر 4 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ عید اسپیشل ٹرینوں میں بھی کورونا ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں