پشاور بی آر ٹی سروس 8 سے 16 مئی تک معطل رہے گی، ترجمان

پشاور بی آر ٹی سروس 8 سے 16 مئی تک معطل رہے گی، ترجمان

فائل فوٹو


کورونا وبا کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سروس 8 سے 16 مئی تک عارضی طور پر معطل رہے گی.

ترجمان بس ریپڈ ٹرانزٹ پشاور کے مطابق بس سروس معطلی کا فیصلہ کورونا سے بچاوَ سے متعلق حکومتی فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

ترجمان  نے کہا ہے کہ شہری کورونا وائرس کی تیسری لہر کو سنجیدگی سے لیں۔ شہری کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

یاد رہے کہ پشاور میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر شہر میں چلنے والی بی آر ٹی سروس 25 اپریل کو عارضی طور پر معطل کردی گئی تھی۔ بی آر ٹی سروس 27 اپریل کو دوبارہ فعال کردی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بی آر ٹی سروس دوبارہ فعال

خیال رہے کہ 2 اپریل کو بی آر ٹی کے مال آف حیات آباد اسٹیشن نمبر 25 کی سیلنگ تیز ہوا کے باعث اکھڑ گئی تھی جب کہ الیکٹریکل سائن بورڈز کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔

پشاور میں بی آر ٹی بس سروس کو اکثر مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ قبل ازیں بی آر ٹی بس صدراسٹیشن پراچانک بند ہو گئی تھی۔

بس کے دروازے بھی نہ کھل سکے اور مسافر انتظامیہ کو آوازیں دیتے رہے۔ بس اسٹارٹ نہ ہونے پر مسافروں کو اتار دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں