دنیا کا کم عمر ترین کریپٹو ارب پتی


روسی نژاد کینیڈین شہری ویٹالک بوٹیرن دنیا کا کم عمر ترین کریپٹو ارب پتی شخص بن گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کریپٹو کرنسی بٹ کوائن کے بعد دنیا کی دوسری بڑی کرنسی ایتھیریم کا مشترکہ بانی 27 سالہ ویٹالک نے یہ سنگ میل پیر کے روز تب حاصل کیا ہے جب ایک ایتھریم کی قدر 3000 امریکی ڈالر ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایتھیریم کی بٹ کوائن کی نسبتا جلدی ٹرانسیکشن ہوتی ہے جس وجہ سے اس کی مقبولیت میں آئے روز بڑا اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

ویٹالک اس وقت 3 لاکھ 33 ہزار ایتھر کا مالک ہے جس کی ڈالر میں مالیت ایک ارب ڈالر سے زائد ہے۔

2013 میں کالج سے ڈراپ آوٹ کئے جانے والے رائٹر اور پروگرامر ویٹالک ایتھریم بنانے والے آٹھ پروگرامرز کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں