نان کسٹم پیڈ، چوری شدہ اور ٹیمپرڈ گاڑیوں کو ریگولرائز کرنے کا انکشاف

نان کسٹم پیڈ، چوری شدہ اور ٹمپرڈ گاڑیوں کو ریگولرائز کرنے کا انکشاف

لاہور: ملتان اور فیصل آباد ڈائریکٹوریٹس کے بعد بہاولپور میں بھی مینول گاڑیوں کا ڈیٹا فیڈنگ کی آڑ میں نان کسٹم پیڈ، چوری شدہ اور ٹیمپرڈ گاڑیوں کو ریگولرائز کرنے کا سکینڈل سامنے آ گیا ہے۔

ڈائیریکٹر ایکسائز بہاولپور جام سراج  نے جعلسازی کی اس بڑی واردات کی رپورٹ ڈی جی ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو ارسال کردی ہے۔

ڈائریکٹر بہاولپور جام سراج کی طرف سے کی جانے والی انکوائری میں ثابت ہوا ہے کہ موٹر برانچ بہاولپور میں مجموعی طورپر 119 گاڑیوں کا ڈیٹا فیڈ کیا گیا، جن میں سے 54 گاڑیوں کا ڈیٹا فیڈ کرنے کے بعد کمپوٹر سے ہسٹری بھی غائب کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ہشیار! گاڑی چوری، ٹیکس چوری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنا اب آسان نہیں

ذرائع کے مطابق ان گاڑیوں میں لینڈ کروزرز، ٹرک، بسیں، مہنگی کاریں اور اسی نوعیت کی دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔

ابتدائی انکوائری کے دوران ڈیٹا انٹری آپریٹر محمد آصف نے تسلیم کیا کہ 119 گاڑیوں میں سے 63 گاڑیوں کا ڈیٹا اس نے فیڈ کیا ہے۔

جام سراج نے ڈی ای او محمد  آصف، ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریٹر محمد فہیم، انسپکٹر رفاقت فاروق، اے ای ٹی او ملک معراج، اور ایم آر اے احمد نواز خان کے خلاف مزید کاروائی کرنے کی سفارش کی ہے۔


متعلقہ خبریں