حجرِ اسود اور مقام ابراہیم کی نئی اور واضح تصاویر جاری 

حجرِ اسود اور مقام ابراہیم کی نئی اور واضح تصاویر جاری 

فوٹو: فائل


سعودی حکومت نے حجر اسود اور مقام ابراہیم کی نئی اور واضح تصاویر جاری کی ہیں۔ 

عرب میڈیا کے مطابق یہ تصاویر جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے بنائی گئی ہیں، مسجد الحرام کے اندر مقام ابراہیم کی بھی تصاویر بنائی گئیں۔

سعودی وزرات اطلاعات کے حکام کا کہنا ہے کہ تصاویر میں حجر اسود کا 49 ہزار میگاپکسل تک کلوزاپ دکھایا گیا ہے۔ پہلی مرتبہ حجر اسود کی اتنی باریک اورشفاف تصاویر بنائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے سعودی عرب اور امارات کو اسلحے کی فروخت روک دی

وزارت اطلاعات کے مشیر نے بتایا کہ یہ تصاویر بنانے میں 7 گھنٹے کا وقت لگا۔ انہوں نے کہا کہ حجر اسود زمین پر جنت کا پتھر ہے اور ان تصاویر سے یہ پتا چلتا ہے کہ جنت کس قدر خوبصورت ہو گی۔

عرب میڈیا کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ تصاویر مکہ مکرمہ کے ادارہ امور حرمین شریفین کے شعبہ انجینئرنگ اسٹڈیز نے بنائیں۔

سعودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک ہزار سے زائد یہ تصاویر دنیا بھر کے مسلمان پہلی مرتبہ دیکھیں گے۔


متعلقہ خبریں