سری لنکن کرکٹ ٹیم کے آل راوَنڈر تھیسارا پریرا نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے بہترین آل راؤنڈرز میں شمار کیے جانے والے تھریسارا پریرا نے ٹیم سلیکٹرز کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کورونا سے متاثرہ بھارتیوں سے اظہار ہمدردی
میڈیا رپورٹس کے مطابق تھیسارا پریرا سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اُن کھلاڑیوں میں سے ہیں جو یہ چاہتے تھے کہ آئندہ سیریز کے لیے سری لنکا کے نوجوان کرکٹرز کو کھیلنے کا موقع دیا جائے۔
تھیسارا پریرا نے 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سری لنکا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ سری لنکن آل راوَنڈر کے پاس ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچز میں ہیٹرک کا اعزاز بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بین اسٹوک دوسرے سال بھی کرکٹر آف دی ایئر کی فہرست میں شامل
خیال رہے کہ تھیسارا پریرا نے اپنے کریئر میں 166 ون ڈے، 84 ٹی ٹونٹی اور 6 ٹیسٹ میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کی ہے۔