لاہور کے مزید 15 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ


عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں حالیہ اضافے کے باعث لاہور کے مزید 15 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرسارہ اسلم  نے لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق زیادہ کورونا کیسز والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاوَن لگایا جارہا ہے۔

پاکستان میں کورونا سے مزید 146 اموات

انہوں نے بتایا کہ لاہور کے علاقے  علامہ اقبال ٹاوَن، مصطفیٰ ٹاوَن اور پی آئی اے سوسائٹی میں لاک ڈاوَن لگا دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ میسن روڈ، راج گڑھ ، اسلام پورہ اور شاہ جمال میں بھی لاک ڈاوَن نافذ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاوَن والے علاقوں میں شاپنگ مالزاوردفاتر بند رہیں گے۔


متعلقہ خبریں