این اے 249 کے انتخابات میں تمام جماعتیں دھاندلی کا دعویٰ کر رہی ہیں، وزیر اعظم 


وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات کے نتائج پر تمام جماعتیں دھاندلی ہونے کا دعویٰ کر رہی ہیں۔ یہی سب سینیٹ اور ڈسکہ انتخابات میں بھی ہوا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ این اے 249کے ضمنی انتخاب میں ٹرن آوَٹ کم تھا۔

عمران خان نے تحریر کیا کہ ہماری حکومت انتخابی اصلاحات کے لیے پُرعزم ہے،انتخابی نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شفافیت آئے گی، شفافیت سے انتخابی نظام اور جمہوریت مضبوط ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سے جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی

انہوں نے کہا کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیم نے 2020 کے انتخابی نتائج پر واویلا مچایا، امریکی انتخابی نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی بدولت کہیں بھی بے ضابطگی ثابت نہیں ہوئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے تحریر کیا کہ گزشتہ سال سے اپوزیشن سے انتخابی اصلاحات پر تعاون مانگ رہے ہیں، بد قسمتی سے کوئی ٹھوس انتخابی اصلاحات نہیں کی گئیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں کہ انتخابی اصلاحات پر ہمارے ساتھ بیٹھیں، اپوزیشن دستیاب الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ماڈل کا انتخاب کرے۔


متعلقہ خبریں