اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے ٹیکس محصولات میں اضافے پر ایف بی آر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر نے اپریل 2021 میں 384 ارب محصولات اکھٹے کیے جبکہ اپریل 2020 کے مقابلے میں محصولات میں 57 فیصد اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 240 ارب روپے اکٹھے ہوئے تھے اور جولائی تا اپریل محصولات 14 فیصد اضافے سے 3 ہزار 780 ارب تک پہنچ گئیں۔
I commend FBR efforts on achieving growth of 57% in April 2021 with collections recorded at Rs.384 bn compared to Rs.240 bn in April 2020. During Jul-Apr collections reached Rs.3780 bn – 14% higher than same period last yr. Shows our policies have led to broad-based econ revival.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 1, 2021
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے مزید 146 اموات
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے۔