بس کو حادثہ: جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس معطل

میٹرو بس

 تیز رفتاری کے باعث میٹرو بس حفاظتی جنگلے سے ٹکرا گئی جس کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان میٹرو سروس معطل ہوگئی ہے۔

میٹرو انتطامیہ کے مطابق بس کو اسلام آباد میں پریڈ گراونڈ کے قریب حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے بعد میٹرو بس میں سوار تمام افراد کو بس سے بحفاظت نکال لیا گیا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی: میٹرو بس سروس بند

میٹرو انتظامیہ کے مطابق حادثے کے بعد جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس کو جزوی طور پر معطل کر دیا گیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس کو ٹریک سے ہٹانے کے بعد سروس دوبارہ بحال کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں